نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے کتے برونو کی وفات پر دُکھی ہو گئے جس کی موت سے انہوں نے مداحوں کو ایک خصوصی پیغام کے ذریعے آگاہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ دُعا کرتا ہوں کہ برونو جہاں گیا ہے وہاں سکون سے رہے جبکہ برونو 11 سال ہمارے ساتھ رہا۔
پیغام میں ویراٹ کوہلی نے کہا کہ 11 سال تک برونو نے ہماری زندگی میں محبتیں بانٹیں مگر یہ 11 سال کا مختصر عرصہ زندگی بھر کے تعلق میں بدل چکا تھا۔
بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ آج برونو ہم سے جدا ہو کر ایک بہتر جگہ یعنی دوسری دنیا میں چلا گیا ہے۔ دُعا کرتا ہوں کہ خدا اس کی روح پر کرم فرمائے۔
Rest in peace my Bruno. Graced our lives with love for 11 years but made a connection of a lifetime. Gone to a better place today. God bless his soul with peace ????❤️ pic.twitter.com/R1XSF3ES5o
— Virat Kohli (@imVkohli) May 6, 2020