یہ ہے پی پی حکومت کا ہیلتھ سسٹم؟ سندھ میں سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ سے مریض کو نیبولائز کرنے کی کوشش، وائرل ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Viral video of nebulizing a patient with a bicycle inflator pump in Sindh

سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں مریض کو سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ سے نیبولائز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سندھ میں گزشتہ 17 برسوں سے پیپلز پارٹی بلاشرکت غیرے حکومت کررہی ہے اس کے باوجود سندھ میں صحت کا نظام انتہائی افسوسناک ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ہمیشہ سندھ میں ہیلتھ سسٹم کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

 

عمر کوٹ کے ایک اسپتال سے سامنے آنے والی اس ویڈیو نے سندھ کے ہیلتھ سسٹم کو مکمل طور پر بے نقاب کردیاہے۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ایسی کئی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جہاں مریضوں کو ٹھیلوں پر اسپتال منتقل کرنے اور زمین پر لٹاکر ڈرپس لگانے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔

عمر کوٹ میں مریض کو سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ سے نیبولائز کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

Related Posts