مہاکمبھ میلے سے شہرت پانے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ کی بڑی پیشکش مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے مشہور مہاکمبھ میلے میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی 16 سالہ مونالیزا بھونسلے کو اب بالی ووڈ سے بڑی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ان کی دلکش رنگت اور معصوم مسکراہٹ نے سوشل میڈیا پر انہیںوائرل مونالیزا کا خطاب دلوایا۔

مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ان کے گرد لوگوں کا ہجوم بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کئے اور انہیں گھر واپس بھیج دیا۔

رپورٹس کے مطابق، معروف فلم ڈائریکٹر نے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم “دی ڈائری آف منی پور” میں ایک اہم کردار کی پیشکش کی ہے، لیکن مونالیزا نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک انٹرویو میں مونالیزا نے اپنی شہرت کو قسمت کا کرم قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فلم میں کام کرنے کے امکان پر مثبت ردعمل دیا۔ مونالیزا کی خوبصورتی کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے، اور وہ 2025 کی پہلی انٹرنیٹ سینسیشن بن چکی ہیں۔

Related Posts