عید کی رات خیبرپختونخوا میں ژالہ باری، تیز بارش اور آندھی نے قیامت ڈھا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Violent hailstorm, flood wreak havoc in KP on Eid night; homes crumble
(Image: Dawn)

عیدالاضحی کی رات خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری، تیز بارشوں اور آندھیوں نے قیامت ڈھا دی۔

خیبر ضلع میں آندھی و طوفان کے ساتھ آنے والی موسلا دھار بارش کے باعث برساتی نالے ابل پڑے، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اور کئی دیواریں و چھتیں منہدم ہو گئیں۔

خیبر کے علاقے ملک دین خیل میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے اہل خانہ عید منانے رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

طوفان کے باعث کئی علاقوں میں سولر پینلز ٹوٹ گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ مقامی مکینوں نے اس طوفان کو “شدید اور ہلاکت خیز” قرار دیاجس نے گھروں کو نشانہ بنایا۔ بارش کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہو گیا جس سے قیمتی سامان بھی متاثر ہوا۔

دوسری جانب پنجاب کا دارالحکومت لاہور عید کے دنوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 31 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوائیں محض 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ موسم کا عمومی مزاج خشک اور گرم ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے کوئی آثار نہیں۔

ماہرین نے عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر بزرگ، بچے اور بیمار افراد دن کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Related Posts