کراچی، مصروف سڑک پر بچے کو کھیلنے سے منع کرنے پر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، مصروف سڑک پر بچے کو کھیلنے سے منع کرنے پر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد
کراچی، مصروف سڑک پر بچے کو کھیلنے سے منع کرنے پر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد

کراچی: گلشنِ معمار کاٹن سوسائٹی میں مصروف سڑک پر بچے کو کھیلنے سے منع کرنے پر سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بااثر شخص نے بیٹے کو کھیلنے سے منع کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پستول تان لی اور فائر کرنے کی کوشش بھی کی۔

بااثر شخص نے بچے کو کھیلنے سے منع کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے سر پرپستول سے وار کیے جس کے نتیجے میں گارڈ زخمی ہوگیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

اس حوالے سے سیکیورٹی گارڈ معشوق علی کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی سڑک پر گاڑیاں چل رہی تھیں۔ میں نے بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر سڑک پر کھیلنے سے روکا تھا۔

معشوق علی نے کہا کہ فوٹیج کے مطابق بااثر شخص نے مجھ پر اچانک حملہ کیا، گریبان پکڑا اور پستول تان لی۔ چند ہزار ماہانہ پر ملازم ہوں، انصاف فراہم کیا جائے۔

بااثر شخص نے سیکیورٹی گارڈ معشوق علی کو معمولی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ معشوق علی نے کہا کہ پولیس بااثر شخص کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تحصیل چکوال کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود دھرابی میں ظلم کی انتہا کردی گئی، نوجوان کو اوندھے منہ لٹا کر ڈنڈے سے تشددکیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رواں ماہ وائرل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم اشخاص نے نوجوان کے ہاتھ اور پاؤں کو جکڑ رکھا ہےجبکہ تیسرا شخص اوندھے منہ پڑے نوجوان پر ڈنڈے برسا رہاہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کی تحصیل چکوال میں نوجوان پرتشدد کی ویڈیو وائرل

Related Posts