راولپنڈی میں سماعت سے محروم بیٹی پر باپ کا ظلم، ماں کی حکومت سے انصاف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں سماعت سے محروم بیٹی پر باپ کا ظلم، ماں کی حکومت سے انصاف کی اپیل
راولپنڈی میں سماعت سے محروم بیٹی پر باپ کا ظلم، ماں کی حکومت سے انصاف کی اپیل

راولپنڈی  میں سماعت سے محروم بیٹی کو نشہ کرنے والے باپ سے بچانے کیلئے ماں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی 6 روڈ پر پل کے نیچے چنے چاول بیچنے والی نبیلہ نے پہلے 2 شادیاں کی تھیں جس سے اس کی 2 اولادیں ہیں جن میں 1 بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔ تیسری شادی نبیلہ نے سرکاری محکمے کے نائب قاصد سے کی جو عمر میں نبیلہ سے 35 سے 40 سال بڑا ہے۔

نائب قاصد شوکت علی اور نبیلہ کی شادی سے پیدا ہونے والی سماعت سے محروم بیٹی پر دونوں میاں بیوی کا جھگڑا ہے۔ شوکت علی نبیلہ کو گھر میں رکھنا چاہتا ہے لیکن نبیلہ کے مطابق گھر کے اخراجات پورے نہیں اور شوہر نشہ کرتا ہے جو ہر وقت نشے کی حالت میں رہتا ہے اور نبیلہ کو مارتا پیٹتا ہے۔

سماعت سے محروم بچی کی ماں نبیلہ نے کہا کہ  کام کے بعد جو پیسے گھر لے جاتی ہوں، میرا شوہر مجھ سے لے کر نشہ کرتا ہے۔ جب میں منع کرتی ہوں تو مجھ پر تشدد کرتا ہے۔ 2 روز پہلے شوکت علی بیٹی کو بہانے سے گھمانے پھرانے کے لیے لے گیا اور اب بیٹی دینے سے انکاری ہے۔

بچی کی ماں نبیلہ نے کہا کہ میں نے شوکت علی کی بہت منتیں کیں لیکن وہ نہ مانا اور کہا کہ میں اپنی بیٹی کسی بھی صورت تم جیسی بدکردار عورت کو نہیں دوں گا۔ میں نے اپنا سامان اٹھایا اور والدین کے گھر آگئی۔ بچی کی عمر بہت کم ہے۔ مجھے خوف ہے کہ شوکت علی میری بیٹی کو جان سے نہ مار دے۔

نبیلہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں شوکت علی سے طلاق لے کر سکون کی زندگی بسر کروں جبکہ شوکت علی میری بیٹی کو بہت مارتا ہے۔ وہ میری پہلی بیٹی اور بیٹے پر بھی بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔ حکومتِ پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی واپس دلائی جائے اور شوکت علی کو گرفتار کیا جائے، تاکہ میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں۔ 

Related Posts