بہاولنگر کے تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایس ایچ او کے کمرے میں بااثر شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
تھانہ میں لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں با اثر شخص لیڈی ڈاکٹر کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ بعد ازاں کمرے میں موجود شہریوں نے ڈاکٹر کی جان چھڑوائی۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ سے افغان شہری گرفتار، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد
ملزم نے لیڈی ڈاکٹر پر ٹھڈوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس سے ڈاکٹر زمین پر گر گئی، دوران گفتگو ملزم عدیل نے ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر کو دبوچ لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ٹی ایچ کیو میں تعینات لیڈی ڈاکٹر مریم حسین کو تھانے میں خاوند سے ناچاقی کے سلسلہ میں بلایا گیا تھا۔