برطانیہ پلٹ خاتون پر تشدد ، ن لیگ کے سٹی صدر سمیت 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 برطانیہ پلٹ خاتون پر تشدد ، ن لیگ کے سٹی صدر سمیت 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
 برطانیہ پلٹ خاتون پر تشدد ، ن لیگ کے سٹی صدر سمیت 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: برطانوی پلٹ خاتون پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر میاں منور اقبال اور ان کے 30 ساتھیوں نے تشدد کیا ہے، جس پر تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو بیان درج کراتے ہوئے برطانوی پلٹ خاتون عالیہ جیلانی کا کہنا تھا کہ وہ 23 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر تھیں ، 10 ماہ سے پراپرٹی کیس کے سلسلے سے پاکستان آئی ہوئی ہوں۔ ہفتے کی شام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں منور اقبال اپنے 30 کے قریب غنڈوں کے ساتھ ہمارئے گھر آئے اور مجھ پر تشدد شروع کردیا ۔

خاتون کے مطابق ملزمان گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تھے۔ گھر میں خواتین کی موجودگی میں حملہ آوروں نے میرے کپڑے پھاڑ ڈالے، مجھ پر گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کیا گیا۔

عالیہ جیلانی کا کہنا تھا کہ غنڈوں نے میری کزن کی عزت لوٹنے کی بھی دھمکی دی ، ملزمان مجھ سے اپنا پراپرٹی کا کیس واپس لینے کے لیے تشدد کررہے تھے۔ میری ممانی نے تشدد کرتے ہوئے دیکھ کر اللہ کا واسطہ بھی دیا لیکن ملزمان نے مجھ سینے، پیٹ، منہ اور کانوں پر لاتوں گھونسوں کی برسات کردی ، میرا پورا خاندان خطرے کی لپیٹ میں ہے۔

مقدمہ مدعیہ کے مطابق ملزمان گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی اور 40 تولہ طلائی زیورات بھی الماری سے نکالا اور اینٹیں مارتے ہوئے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین اور علاقہ مکین ملزمان کے خلاف گواہی دینے سے ڈرتے ہیں۔ عرصہ دس ماہ سے میں پراپرٹی کے سلسہ میں مدد مانگ رہی ہوں اورکوئی بھی میری مدد کرنے کو تیار نہیں۔ میری تمام حکومتی اداروں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے التجا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیکر سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کتنے بھی اثرورسوخ کیوں نہ ہوں مگر قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے باقیوں کی گرفتاری کے

لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لیاقت آباد میں برطرف رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث 2 دو ملزم گرفتار، ایک کی تلاش جاری

Related Posts