سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزاملے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزاملے گی
سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزاملے گی

جکارتا:انڈونیشیا میں حکام نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سماجی نوعیت کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔

حکام کے مطابق فی الحال یہ سزا جکارتا تک محدود ہے۔ شہر میں سماجی دوری کے قاعدے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بیت الخلا صاف کرنا ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سزا پابندیوں کی ایک سیریز میں سے ایک ہے جس کا مقصد انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ جکارتا جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔اس حوالے سے حکومت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماسک کے بغیر سڑکوں پرنکلیں گے انہیں اڑھائی ہزار روپییا 17 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔

سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والے افراد کو عمارتوں میں صفائی بالخصوص ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائیگی۔ وہ کمپنیاں جو بندش کے احکامات کو نظرانداز کرتی ہیں یا صحت عامہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں انھیں حال ہی میں اعلان کردہ قواعد کے مطابق 50 ملین روپیہ (3400 ڈالر) جرمانہ کی شکل میں ادا کرنا ہوگا۔

گذشتہ ماہ انڈونیشی حکام نے جکارتا کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن کیا تھا۔ انڈونیشیا کیدوسرے شہروں میں بھی لاک ڈاؤن اور پابندیاں عاید کی گئی ہیں مگر ان کی خلاف ورزی کی شکایت بھی عام ہے۔

Related Posts