قواعد کی خلاف ورزی، چھ بینکوں پر 29 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی سے ستمبر کے دوران بینکوں پر 29 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 6 بینکوں پر مجموعی طور پر 29 کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایتھوپین ایئرلائن کی 18 سال بعد پاکستان واپسی

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ان چھ بینکوں پر ریگولیٹری قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں کوتاہی پر جرمانے عائد ہوئے ہیں۔ 

ایس بی پی کے مطابق ان بینکوں میں سے پانچ پر عام بینکنگ خدمات کی فراہمی میں کوتاہی پر بھی جرمانے لگے ہیں، چار کو اثاثوں کی کوالٹی پر جرمانے لگے ہیں جبکہ دو بینکوں کو ان کے زرمبادلہ آپریشن پر بھی جرمانے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی بینک نے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان بینکوں کو اپنے کنٹرول، طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts