اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ عظمیٰ خان کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں نامعلوم خاتون ہراساں کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کی مشہور اداکارہ اور مشہور ماڈل عظمیٰ خان کا نام ٹرینڈ کررہا ہے جس کی وجہ وہ ویڈیو ہے جس میں عظمیٰ خان اپنی بہن ہماخان کے ساتھ کافی خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔جبکہ ایک خاتون انہیں ہراساں کررہی ہے۔

ویڈیو میں ایک نامعلوم خاتون عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر چلارہی ہیں جس کے باعث دونوں بہنیں کافی ڈری سہمی نظر آرہی ہیں اور اپنے سامنے کھڑی خاتون سے کہہ رہی ہیں ”آنٹی بس آخری موقع دے دیں“۔آخر یہ معاملہ ہے کیا ابھی تک بات کھل کر سامنے نہیں آئی ہے۔

ویڈیو میں سامنے کھڑی خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ آنٹی کہنے پر بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں آنٹی کس کو کہہ رہی ہو میں تم سے 6 سال بڑی ہوں۔خاتون کہتی ہے کہ میں تمہیں آنٹی نظر آرہی ہوں؟

مذکورہ خاتون ان دونوں بہنوں سے کسی عثمان نامی شخص کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے الزام عائد کرتی ہیں اور کہتی ہیں سچ بتادو تم عثمان کے ساتھ کیا کرتی تھیں؟۔ جبکہ یہ دونوں بہنیں اس پورے واقعے کے دوران کافی ڈری سہمی نظر آئیں اور عظمیٰ خان کہہ رہی ہیں عثمان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا اور ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے۔

جبکہ ابھی تک یہ بھی نہیں معلوم کہ عظمیٰ کو دھمکانے والی خاتون کون ہیں؟اور جس شخص عثمان کے بارے میں وہ بات کررہی ہے اس کا اس خاتون کے ساتھ کیا رشتہ کیا ہے؟

Related Posts