ٹرمپ اور زیلنسکی کے جھگڑے کے دوران انتہائی پریشان یوکرینی خاتون سفیر کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دونوں صدور کے درمیان ملاقات تلخی پر ختم ہوئی، فوٹو ایم ایم

ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان جھگڑا آمیز ملاقات کے دوران ایک اور دلچسپ اور حیران کن منظر بھی کیمروں نے محفوظ کرلیا۔

اس کانٹے دار ملاقات کے دوران امریکہ میں یوکرین کی سفیر اوکسانا مارکارووا کے پریشانی بھرے ردعمل نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔

امریکی صدر و نائب اور یوکرینی صدر کے درمیان گرما گرم گفتگو کے دوران سینیئر یوکرینی سفارتی اہلکار کے ویڈیو کلپس گردش کرنے لگے۔ یوکرینی عہدیدار نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا تھا۔ یہ مناظر سوشل میڈیا پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔

اس بارے میں العربیہ نیٹ ورک میں یوکرینی امور کے ماہر صحافی عبدالجلیل میسی نے تبصرہ کیا کہ سفیر کا ردعمل اس بات پر سامنے آیا جب کہا گیا تھا کہ ان کے باس نے اپنے آخری کارڈز کھو دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کے لیے پہلے سے ایک جال تیار کر رکھا تھا۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس میٹنگ نے بہت کچھ خراب کر دیا۔ اس میٹنگ کے لیے یوکرینی خاتون عہدیدار نے طویل عرصے تک کام کیا تھا۔ اس نے بارہا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی تھی۔

Related Posts