سشمیتا سین کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سشمیتا سین کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
سشمیتا سین کی قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ممبئی: انڈیا کی مشہور و معروف،1994 میں مس انڈیا اور مس ورلڈ کا تاج پہننے والی بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اب بھی پوری دنیا کے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اپنے مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی روزانہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ وہ لوگوں سے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اپنی تصاویر اور ورزش کی ویڈیوز بھی اکثر شیئر کرتی ہیں۔

https://twitter.com/UmarHayaKr/status/1255655153505644549

سشمیتا کو معاشرتی مقاصد، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے فروغ کے لئے بھی احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اس سب کے درمیان، ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں سشمیتا کو انسٹاگرام پر براہ راست سورہ العصر کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ ان کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔ ان کی ایک بیٹی نے اس دوران قرآن مجید کی آیات بھی سنائیں۔

مداحوں نے سورہ العصر کی تلاوت کرنے پرسشمیتا کی اس کاوش کو بہت سراہا، اس دوران سشمیتا نے دوسرے مذاہب کی دعائیں بھی سنائیں۔ ہندوستانی اداکارہ کی جانب سے اسلامی مذہب کو جو احترام دیا گیااس پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں دعائیہ پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

Related Posts