اداکارہ اور ماڈل صبور علی کی شادی کے لباس کی ویڈیو اورتصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دھوم مچ گئی۔
اداکارہ صبور علی نے نجی ٹیلی ویژن چینل کا منظر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کو دلہن کا لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جسے صارفین پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:صبور علی کی ساڑھی میں خوبصورت تصاویر وائرل، صارفین کی تنقید و پذیرائی