قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کے احتجاج کے دوران حکومتی بینچوں پر براجمان تحریک انصاف کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی بلاول بھٹو پر آوازے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ایم این اے تحریک انصاف عبدالمجید خان نیازی پورے آداب کیساتھ پارلیمانی زبان کا بھرپور استعمال کرتے ہوۓ حکومتی بینچ پہ تشریف فرما
اکثر گلی محلے کے بگڑے ہوۓ لڑکوں کا ایسا انداز اور جملہ بازی آپ نے سنی اور دیکھی ہو گی ????#Budget2021 pic.twitter.com/qzWrCSd196— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) June 11, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی اپوزیشن کے احتجاج کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پر آوازے کس رہے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھے علی امین گنڈا پورا اور پیچھے بیٹھی وزیرمملکت زرتاج گل قہقہے لگارہی ہیں۔
قومی اسمبلی کے رکن عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے نازیبا حرکت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بجٹ تقریر —
نئےپاکستان میں
پی ٹی آٸ اراکین کا رویہ— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) June 12, 2021
یہ وہ تبدیلی ہے جس کیلئے دو سال کی محنت ضائع ہونے سے بچائی گئی تھی https://t.co/uwYMwkNAvk
— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 12, 2021
ماشاءاللہ یہ حال تو اسکا پاکستان کی سب سے سنجیدہ جگہ پر ہے۔۔۔
اب سوچنے کی بات یہ ہے کے گھریلو زندگی اور نجی زندگی ان لوگوں کی کتنی سنجیدہ ہوگی ۔۔۔۔
ویسے سیلیکٹرز نے اپنے ہی جیسوں کا انتخاب کیا ہے حد ہے ک م ا ل ہے یہ سارا ہی قوم پر و ب ا ل ہے ۔۔۔— Sanaullah Batgrami (@SanaullahBatgr1) June 12, 2021
جو لوگ محلے کے کونسلر کے قابل نہیں تھے ان کو قابل احترام ایون میں زبردستی داخل کیا گیا PTIکے MNAمجید نیازی کی قومی اسمبلی میں کارکردگی دیکھیں.انتہائ قابل شرم اور مقدس ایوان کی توہین@BBhuttoZardari @Marjeenna pic.twitter.com/SHROpZ78Oz
— Munir khattak (@Munirkhattak) June 11, 2021
میں شرمندہ ہوں کہ میرے حلقے کا ایم این اے اتنا گرا ہوا شخص ہے
لیه کا ہر غیرت مند اس کی حرکت پر افسرده ہے
اس ایم این اے کا نام مجید خان نیازی ہے
یہ لیه سے ایم این اے بنا تھا موٹر سائیکل بانٹ بانٹ کر ۔
pic.twitter.com/2nXzjmcxC0— M.Ejaz Ud Din (@ud_ejaz) June 11, 2021
PTI is garbage.
pic.twitter.com/Vx0lStxyRd— Khurram Qureshi (@qureshik74) June 11, 2021
National Assembly member #Budget2021 pic.twitter.com/dZj2kKjtvv
— Hoorain Pervaiz ???????? (@HoorainPervaiz) June 11, 2021
جعلی انتخاب کے ذریعے تشکیل پائے جعلی پارلیمنٹ کے ممبران ایسے ہی ہوں گے ۔ ساتھ بیٹھے علی امین تو خیرخود اسی طرح ہیں لیکن افسوس کہ پیچھے تشریف فرما خواتین بھی منع کرنے کی بجائے اس بدتمیزی کو انجوائے کررہی ہیں۔ یہی تبدیلی تھی جو عمران خان لانا چاہ رہے تھے۔ https://t.co/9M1eVbUQLU
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 11, 2021
یہ سارے شیرو وہ ہی ہیں نہ جو خان سے ملنے سے پہلے اپنے موبائل فونز اور بیگز باہر سیکیوریٹی کو رکھواتے ہیں اورگیٹ پراوپرسے نیچے تک جامع تلاشی دیتے ہیں ؟بس اس سے اندازہ لگالیں کتنےعزت دار ہونگے یہ سب۔ دنیا کاسب سے بڑا منگتو خان بھی انکی اوقات جانتا ہے ????
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 11, 2021
پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے گھٹیا الفاظ کا استعمال کرنے والے یہ حکومتی پارٹی کے رکن ہیں اور ان کو داد دینے والوں میں وزرا اور ارکان شامل ہیں۔۔
کیا یہ پڑھی لکھی قیادت قوم کو دی گئی ہے؟؟
pic.twitter.com/SmsQnQYth6— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 12, 2021