لاہور: پولیس نے شہریوں کو بے یارومددگار چھوڑدیا، پریس کلب کےباہرنسیم اخترنامی بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے پر سراپا احتجاج، وزیراعظم سے مدد مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون ہاتھ میں اپنی بیٹی کی تصاویر لیےبیٹی کی بازیابی کی اپیل کرتی رہی،نسیم اخترنامی خاتون کا کہنا تھا کہ میری بیٹی چار دن سے لاپتہ ہے،وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ میری بچی کو ڈھونڈنے میں مدد کی جائے۔
لاہور پریس کلب کےباہرنسیم اخترنامی بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے پر سراپا احتجاج
بزرگ خاتون ہاتھ میں اپنی بیٹی کی تصاویر لیےبیٹی کی بازیابی کی اپیل کرتی رہی,میری بیٹی چار دن سے لاپتی ہے،میری عمران نیازی سے اپیل ہے کہ میری بچی کو ڈھونڈنے میں میری مدد کی جائے،نسیم اختر pic.twitter.com/b1Z5a2vZ1k— Hoorain Pervaiz (@HoorainPervaiz1) January 29, 2022
اس سے پہلے لاہور کے بلال گنج میں 7سے 8افراد کا گروہ ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر ایک گھر میں پہنچا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔گروہ نے مبینہ طور پر گھر سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہونے سے پہلے 22 سالہ خاتون کو اغوا کر لیا۔
مزید پڑھیں:دعا منگی اغوا کیس کا ملزم پولیس کو شاپنگ کا چکمہ دیکر فرار