کراچی میں گھی کی بالٹیاں چرانے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، حیرت انگیز طور پر واقعے کا مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے سفید پوش افراد کو بھی چوریاں کرنے پر مجبور کردیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام نے اشیائے ضروریہ خریدنے کی بجائے چوری کرنا شروع کردیا۔
دعا زہرہ کو ریاستی سرپرستی میں رکھا جائے، جبران ناصر
شہرِ قائد کے علاقے لائنز ایریا میں ایک پرچون کی دکان کے باہر رکھی گھی کی بالٹیاں چرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بالٹیاں چرانے والا شخص مہنگائی کے ہاتھوں مجبور تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شلوار قمیض میں ملبوس شخص جنرل اسٹور کے باہر فٹ پاتھ پر موجود گھی کی بالٹیوں کے قریب آنے کے بعد پھرتی سے گھی کی 2 بالٹیاں چوری کر لیتا ہے۔
Buckets of ghee kept outside the shop in Lines area were stolen.#Karachi pic.twitter.com/pvL4X8a6C2
— News Gathering International (@TheNGIMedia) June 18, 2022
کچھ دیر بعد وہی شخص واپس آ کر گھی کی مزید 2 بالٹیاں بھی اٹھا کر لے جاتا ہے۔ واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا جس پر ایس ایچ او خالد رفیق نے بتایا کہ تھانے میں متعلقہ دکاندار کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران مہنگائی کی شدت میں تیزی آئی ہے۔ خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے۔ اشیائے خوردونوش بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔