دُعا زہرا کی شوہر کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو، والد افسردہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
دُعا زہرا کی شوہر کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو، والد افسردہ
دُعا زہرا کی شوہر کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو، والد افسردہ

کراچی: کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سوسائٹی سےلاپتہ ہونے والی دُعا زہرا نے لاہور جاکر ظہیر احمد کے ساتھ شادی کرلی، جن کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گزشتہ دنوں دُعا زہرا کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ شوہر ظہیراحمد کے ہمراہ اپنی سالگرہ منارہی تھیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی، جس پر اُن کے والد مہدی کاظمی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں مہدی کاظمی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’میری بیٹی کی سالگرہ 27 اپریل کو تھی اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد کیس کا دھیان دوسری جانب موڑنا ہے۔‘

دُعا زہرا کے والد نے کہا کہ ’مجھے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بچی کے ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ بچی کی ذہنی حالت معلوم ہوسکے۔‘اُن کا کہنا تھاکہ ’میری بیٹی اُن کے قبضے میں ہے اور وہ خدا نخواستہ کسی بھی طرح کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔‘

ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ ’جس خاتون نے یہ ویڈیو شیئر کی اُسے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ 13 سال کی بچی کی شادی کی حمایت کررہی ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’اگر ظہیر احمد کے گھر والے اتنے سچے ہیں تو عدالت آئیں، سامنا کریں، عدالت میری خریدی ہوئی نہیں ہے جو میرے مطابق فیصلہ کرے گی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Related Posts