راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی، مقدمہ درج
راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی، مقدمہ درج

راولپنڈی میں آوارہ ملزمان نے لڑکی کو بے لباس کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جبکہ واقعے کا مقدمہ کئی ماہ بعد درج کیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے سید پوری گیٹ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نشے میں دھت ملزمان نے راہ چلتی ہوئی لڑکی کو زبردستی بے لباس کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا جس پر پولیس کو حرکت میں آنا پڑا۔ پولیس نے کئی ماہ بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا تاہم ملزمان کو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

بعد ازاں ملزمان کو گرفتار کرے کیلئے چھاپے مارے گئے، پولیس کو ملزمان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا جس کے بعد ملزمان عبوری ضمانتیں کروا کر گرفتاری سے بچ گئے۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میں رات 2 بجے سید پوری گیٹ میں جا رہی تھی کہ مجھے اوباش لڑکوں نے گھیر لیا جن کی تعداد 4 تھی۔ انہوں نے میرے ساتھ مارپیٹ اور لباس اتارنے کیلئے زبردستی کی۔

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان محسن اور ارسلان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ واقعے کا مقدمہ 15 جولائی کو درج ہوا تاہم ملزمان 7 اگست تک عبوری ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلی ماں نے  بیٹی کو قتل کرکے لاش الماری میں چھپا دی

Related Posts