قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بالر شاہین آفریدی کی سوئمنگ، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کیلئے سریل لنکا کے شہر کولمبو میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے ایک دن پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کرتے ہوئے گزارا، جس دوران انہوں نے سوئمنگ کی اور نیٹ بال بھی کھیلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کی سوئمنگ پول کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پوائنٹس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پروگرام کے مطابق کل ایک دن کا آرام کرنے کے بعد ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ نالاں، وجہ کیا

خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو کولمبو پہنچی تھی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ سیریز سے قبل قومی ٹیم پریکٹس میچ میں جم کر اپنے ہتھیار تیز کرے گی۔

 

Related Posts