ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتہاء پسند ہندو تلملا اُٹھے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتہاء پسند ہندو تلملا اُٹھے
ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتہاء پسند ہندو تلملا اُٹھے

کیرالہ: بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندو طالبہ کی مسلم طالب علم کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل، انتہاء پسند ہندو تلملا اُٹھے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ برپا کردیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست کیرالہ میں تھریسسر میڈیکل کالج کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں خوبصورت ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ڈانس کی ویڈیو وائرل کرنے والے دونوں طلباء نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے جب کہ مریض اور ان کے اہل خانہ بھی خوف میں مبتلا ہیں، ہر طرف افسردگی کا ماحول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال میں کام کے بوجھ کو ہلکا کرنے اور پریشان لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی تھی تاکہ تر و تازہ ہو کر نئے جذبے سے کام شروع کیا جائے اور ماحول کو تبدیل کیا جائے۔

دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں نے اس سارے واقعے کو مذہبی رنگ دیکر منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس میں حکمراں جماعت بی جے پی کے غنڈے بھی شامل ہیں۔انہوں نے واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔

Related Posts