گلوکار بلال سعید اور ان کی فیملی میں آخر تنازعہ کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
گلوکار بلال سعید اور ان کی فیملی میں آخر تنازعہ کیا ہے؟
گلوکار بلال سعید اور ان کی فیملی میں آخر تنازعہ کیا ہے؟

لاہور:معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ لڑتے ہوئے ایک لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔ بلال سعید کے مطابق، جائے وقوعہ پر موجود خاتون بھائی کی دوست تھی جبکہ ان کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ وہ اس کی بیوی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں میں زبانی تلخ کلامی کے بعد بلال سعید اپنے بھائی پر حملہ آور ہوئے، اس کے بعد لڑکی کو لات مارتے ہوئے مزید مارنے کے لئے آگے بڑھے۔

جب اس تمام صورتحال کی اصل وجہ جاننے کے لئے بلال سعید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے کچھ بتانے سے انکار کردیا کہ یہ اُن کا نجی معاملہ ہے۔

پولیس کے مطابق، بلال سعید اپنے بھائی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرانا چاہتے تھے،لیکن بعد میں دونوں فریقوں میں صلح ہونے کے بعد کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ 10جنوری کو سندر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا،

Related Posts