حریم شاہ اور مفتی عبدا لقوی کی ویڈیو کال لیک،حقائق سے پردہ ہٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ اور مفتی عبدا لقوی کی ویڈیو کال لیک،حقائق سے پردہ ہٹ گیا
حریم شاہ اور مفتی عبدا لقوی کی ویڈیو کال لیک،حقائق سے پردہ ہٹ گیا

لاہور:ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان کی گئی ویڈیو کال منظر عام پر آگئی، ویڈیو کال میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی حریم شاہ کو نام کی بجائے ’شہزادی شہزادی‘ کہہ کرپکار رہے ہیں۔

شہزادی کا لفاظ کہنے پر حریم شاہ طیش میں آگئیں اور غصے کا اظہار کیا، جس پر مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ مصروف لوگوں پر غصہ نہیں کرتے۔مفتی عبدالقوی حریم شاہ کو اپنی معمول کی روٹین بتاتے ہیں تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ کی تقریر سننے کے لیے کال نہیں کی۔آپ اسلام کے پیروکار بنتے ہیں تو یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’میں تیرے سر پر قربان جاؤں‘۔تو حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ ٹھرک مت جھاڑیں۔اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ اتنی غلیظ باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے اسلام کا نام خراب ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان نکاح کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش رہی ہے، جس میں مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر نکاح کے معاملے پر بحث کررہے ہیں۔

نکاح کا دعویٰ کرنے پر حریم شاہ مفتی عبدالقوی پر برہم نظر آئیں۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ جو تصویر عبدالقوی کے ساتھ دکھائی گئی وہ میری نہیں ہے۔ میں پہلے کبھی مفتی صاحب سے نہیں ملی۔ مجھے مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملنے کا نہ شوق ہے اور نہ میں نے کسی کے ذریعے رابطہ کرنے کوشش کی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی ہر چینل پر جا کر میرے خلاف بولتے رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو گلے لگا لیا اور نکاح کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ میں ان کی بیٹی کی طرح ہوں، کیا کوئی بیٹی سے بھی نکاح کرتا ہے؟

حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تجزیہ کار مبشرلقمان کے شو میں جاکر کہا کہ آپ نے نکاح کر رکھا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے آپ کا نام نہیں لیا، مبشرلقمان کی سوچ اس جانب گئی۔

Related Posts