اینکر عمران خان کو نور مقدم پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینکر عمران خان کو نور مقدم پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اینکر عمران خان کو نور مقدم پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان میں زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو موردالزام ٹھہرانا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ نور مقدم قتل کیس کے بعد کچھ ایسی ہی بحث کی گوج مختلف چینلز پر سنائی دیتی رہتی ہے۔ نجی نیوز چینل کے اینکر عمران ریاض خان نے ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں نور مقدم کے فون کا حاصل شدہ ڈیٹا ہے۔  جس کے بعد ٹوئٹر پر اینکر عمران خان پر سخت تنقید کی جارہی جبکہ کچھ صارفین نے اینکر کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

معروف ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر عمران خان نے مقتولہ نور مقدم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” نور مقدم کا اپنے والد سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران کتنی مرتبہ رابطہ ہوا ہے۔ اس کے والد نے اسے 8 مرتبہ میسج کیا اور نور مقدم نے انہیں صرف 3 مرتبہ جواب دیا۔ یہ تو رابطہ تھا اس کا اپنے والد کے ساتھ ۔ لیکن آپ کو پتا ہے کہ جس بندے نے اس کا گلا کاٹا ہے اس کے ساتھ کتنی مرتبہ رابطہ ہوا ۔ ظاہر جعفر کے ساتھ نور مقدم کے سیکڑوں رابطے تھے گزشتہ 6 ماہ کے دوران۔ جہاں رابطے ہونے چاہئیں تھے وہاں نہیں ہے اور جہاں نہیں ہونے چاہئیں تھے وہاں تھے۔ اسلام آپ کو بتاتا ہے کہ ایسا نہ کریں یہ گناہ ہے ۔ آپ کو نامحرم کا تصور دیتا ہے پھر آپ کا معاشرہ آپ کو اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔”

اینکر عمران ریاض کے ویڈیو کلپ پر رائے زنی کرتے ہوئے صحافی زیب النسا برکی کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی ناگوار اور خطرناک ہے اور اسے رپورٹ کیا جانا چاہیے۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف اور معروف صحافی منصور خان نے ’مرد نے اس عورت کو مار دیا جس نے اپنے والد کو صرف تین مرتبہ ٹیکسٹ پیغام بھیجا‘ والی ہیڈ لائن کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ اس خبر کو اس طرح لکھا جانا چاہیے ’مرد نے عورت کا قتل کر دیا‘۔

ٹوئٹر صارف انیلہ صدیق میر نے لکھا ہے کہ “اینکر عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا ہے مگر کسی کو قتل کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔”

محمد ذہیب نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ “ماشاءاللہ میرے بھائی نے بہت اچھی بات کی ہے۔”

Related Posts