لاہور میں جانوروں کی ادویات انسانوں پر استعمال کرنے کا انکشاف، ہسپتال سیل، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں جانوروں کی ادویات انسانوں پر استعمال کرنے کا انکشاف، ہسپتال سیل، مقدمہ درج
لاہور میں جانوروں کی ادویات انسانوں پر استعمال کرنے کا انکشاف، ہسپتال سیل، مقدمہ درج

داتا کی نگری لاہور کے کلینک میں جانوروں کی ادویات انسانوں پر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہسپتال سیل کردیا جبکہ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ ہم نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں رضا کلینک نامی ہسپتال پر جعلسازی کے خلاف آپریشن کیا جس کے بعد ہسپتال سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق رضا کلینک کو لائسنس کے بغیر ہسپتال چلانے اور جانوروں کی ادویات  کو انسانوں کیلئے استعمال کرنے کے جرم میں سیل کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیمار جانور کلیئر قرار، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں 

Related Posts