معروف اداکارہ زیبا شہناز کے27سالہ بھتیجےسبحانی کو لندن میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔
سماجی رہنما جے ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زیبا شہنازکے بھتیجے کے قتل کی خبر نشر کی گئی جس میں زیبا شہنازنے بھتیجے کے قتل سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران خبر ملی کے 27 سالہ بھتیجا سبحانی لا پتا ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
زیبا شہناز کا کہنا ہے کہ سبحانی کی کسی سے دشمنی نہیں تھی وہ اپنے کام سے کام رکھتا تھا اورصرف جم جانے کا شوقین تھا، کچھ عرصہ قبل سبحانی نے کسی کو پیسے ادھار دئیے تھےجس کی واپسی کا وہ تقاضا کررہا تھا تاہم وہ لوگ دے نہیں رہے تھے۔
زیبا شہنازنے بتایا کہ سبحانی خاندان کا لاڈلا والدین کا اتنا فرمانبردار لڑکا تھا جس کی ہم سب گواہی دے سکتے ہیں،سبحانی کی اغوا سے چاہ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی، وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میری بیٹی میرے لئے بہت خاص ہے، ڈیوین جانسن کاجیزمین کی چوتھی سالگرہ پرپیغام