کراچی: پاکستان میں تیار کیا جانیوالا بحری جہاز کولاچی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل ہوگیا، وزیردفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی محمود مولوی نے خصوصی شرکت کی۔
کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں نئے بحری جہاز کولاچی کی شمولیت کی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس سے قبل میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں پی ایم ایس ایس ہنگول، بسول، دشت، ژوب اور کشمیر نامی پیٹرول ویسلز کی شمولیت ہوچکی ہے جبکہ میری ٹائم سیکورٹی کے فلیٹ میں شامل ہونے والا بحری جہاز پیٹرول ویسل سیریز کا آخری جہاز تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کولاچی 94 میٹر لمبا اور 660 ٹن وزنی ہے، اس کی رفتار 26ناٹیکل مائل فی گھنٹہ ہے جبکہ 30 ایم ایم کی سنگل بیرل سیمی آٹو میٹک نیول گن بھی نصب ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کیٹیگری سی میں امیدوار نامزد
پاک بحریہ نے ٹرانس ریجنل میری ٹائم نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرلی
میری ٹائم میں پائیدار ترقی کے امکانات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔نیول چیف
محمود مولوی کی سمندرمیں پھنسے جہاز کے عملے کو بچانے پربحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کی تعریف