امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کردی
امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چینی ہم منصب ژی جن پنگ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری مدد کی پیش کش کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس سے چین میں پیدا ہونے والی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس پر چین کے ساتھ قریبی  رابطے میں ہیں جبکہ امریکا میں بے حد کم لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے امریکا میں کرونا وائرس پر سنجیدگی سے نظر رکھی ہوئی ہے۔ ہم نے چینی صدر ژی جن پنگ کو بھی ہر ضروری مدد کی پیشکش کی ہے۔

کرونا وائرس میں طبی عملے کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے طبی ماہرین وائرس کی روک تھام کے لیے بے مثال ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چینی صوبے ووہان میں کورونا وائرس کے پیش نظر انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلبہ نے چینی اور پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی۔

طلبہ کا گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ووہان کا پورے چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں  2 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں  محصور پاکستانی طلبہ کو خوراک کی قلت کا سامنا

Related Posts