گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیلروں نے بکنگ بند کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیلروں نے بکنگ بند کر دی
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیلروں نے بکنگ بند کر دی

کراچی:حکومت کی جانب سے کار ساز کمپنیوں کو گاڑیو ں کی قیمتیں بڑھانے سے روکنے کے بعد تمام ڈیلروں نے نئی گاڑیوں کی بکنگ فی الفو ر بند کر دی۔

کمپنیوں کا کہناہے کہ پاکستان میں تقریبا 70سے 80فیصد تک مخصوص مسافر کاریں خاص معیار کے درآمد شدہ اسٹیل سے تیار کی جاتی ہیں۔

فریٹ چارجز کی لاگت میں حالیہ مہینوں میں 2ہزار ڈالر تک اضافہ ہو گیا ہے ایسی صورتحال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیر ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روکنے پر تمام ڈیلروں نے نئی گاڑیوں کی بکنگ بند کر دی ہے۔کار ساز کمپنیوں کی جانب سے اسٹیل کی قیمت، ترسیلات کی لاگت میں اضافے کو قیمتیں بڑھانے کا جواز بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنیوں کا وفد 30 اگست کو اسلام آباد میں حکومتی ذمے داران سے ڈالر کی قدر اور فریٹ چارجز میں اضافے اوردیگر مسائل کے حوالے سے حکومتی ذمے داران کو آگاہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:ماہانہ ٹیکسٹائل برآمدات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

Related Posts