اسلام آباد: پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے اپوزیشن اور نیب قوانین میں ترمیم کے ملکی سیاسی معاملات پر مختلف اندازے قائم کرنا شروع کردئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ 1 ارب روپے کی بدعنوانی کو بدعنوانی نہ سمجھا جائے۔
پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سزا دینے کا قانون بھی ختم کردیا جائے۔
اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے پتہ چلتا ہے کہ ان جماعتوں کے سب ارکان نے ممکنہ 1 ارب روپے کی کرپشن کی اور سب منی لانڈرنگ کرتے ہوں گے۔
نون لیگ اور پیپلزپارٹی نیب قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ایک ارب روپے کی کرپشن کو کرپشن نا سمجھا جائے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سزا کا قانون بھی ختم کیا جائے
یعنی ان جماعتوں کے سب ارکان نے ممکنہ ایک ارب روپے کی کرپشن کی ہے اور سب منی لانڈرنگ کرتے ہونگے
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 29, 2020