کراچی: اداکارہ وینا ملک اقرار الحسن اور سعید غنی کے تنازعہ میں فریق بن کر سامنے آگئیں، سندھ میں گدھے کو میٹرک پاس کرتے ہی وزیراعلیٰ بنانے کا بیان دیکر نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔
معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے صوبائی وزیر تعلیم اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کے حلقے میں سرکاری اسکول میں گدھے باندھنے کا انکشاف کیا تھا۔
اقرار الحسن نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں گدھوں کو اسکول سے نکال کر باہر باندھ دیا گیا تھا، اس حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنماؤں نے بھی سعید غنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: اقرار الحسن نے سعید غنی کے حلقے کے حوالے سے دعویٰ سچ ثابت کردیا
ملک میں سیاسی معاملات پر اکثر تند و تیز جملوں سے تنقید کرنیوالی اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تعلیم پر اتنا زور دیا ہے کہ انسان نکال کر اسکولوں میں گدھے باندھ دیے ہیں جیسے ہی کوئی گدھا میٹرک پاس کرے گا اسے وزیراعلیٰ سندھ بنا دیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی نے تعلیم پر اتنا زور دیا ہے کہ انسان نکال کر سکولوں میں گدھے باندھ دیے ہیں جیسے ہی کوئی گدھا میٹرک پاس کرے گا اسے وزیراعلیٰ سندھ بنا دیا جائے گا
اسے کہتے ہیں بلاولی وژن
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) May 10, 2020