بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی رواں ماہ نتاشا دلال سے ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی رواں ماہ نتاشا دلال سے ہوگی، تاریخ سامنے آگئی
بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی رواں ماہ نتاشا دلال سے ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون دھون کی شادی رواں ماہ ان کی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے طے ہو گئی ہے جس کی تاریخ بھی منظرِ عام پر آگئی۔

اداکار ورون دھون کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوڈ دھون جو ورون دھون کے والد اور بھارتی فلموں کے پرانے ہدایتکار ہیں، ان کے دیرینہ ساتھی نے بتایا ہے کہ ورون دھون اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال سے 24 جنوری کو شادی کریں گے۔

ڈیوڈ دھون کے دیرینہ ساتھی کا کہنا ہے کہ ورون دھون کے اہلِ خانہ نے فلم قلی کی ریلیز کے بعد ہی ورون کی شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں جت گئے تھے۔

ہدایتکار ڈیویڈ دھون شادی میں صرف مخصوص افراد کو بلانا چاہتے ہیں کیونکہ کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت پر ہجوم شادیوں پر بھارت بھر میں پابندی عائد ہے۔ دونوں ہی فیملیز کی طرف سے 50 افراد شادی میں شریک ہوسکیں گے۔

کورونا ایس او پیز کے نام پر ڈیویڈ دھون کی شادی مداحوں کی بھرپور شرکت سے محروم رہے گی۔ شادی میں ورون دھوان اور نتاشا دلال کے دوستوں اور سہلیوں وغیرہ کو بھی دعوت نہیں دی جائے گی۔

ورون دھون کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے صفِ اول کے ہیروز میں ہوتا ہے۔ سن 2020ء میں ورون دھون کی فلم کولی نمبر 1 منظرِ عام پر آئی، اسی سال انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3ڈی میں بھی کام کیا۔

اسٹوڈنٹ آف دی ائیر ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی جس کے دوران دونوں اداکاروں کے کام کو سراہا گیا۔ 2017ء میں بدری ناتھ کی دلہنیا اور جڑواں 2 کو بھی ورون دھون کی اہم فلمیں سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادی کے 20 برس مکمل، اکشے کمار کا منفرد انداز میں اظہارِ محبت

Related Posts