وین ڈرائیور کی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردونگا، جناح سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف
میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردونگا، جناح سندھ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف

کوٹ مٹھن:وین ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، کوٹ مٹھن پولیس نے خاتون مسافر کی رپورٹ پر وین ڈرائیور کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیچا وطنی کی 35 سالہ شکایت کنندہ نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بتایا کہ کوٹ مٹھن میں رہنے والے اپنے شوہر سے اس کے اختلافات تھے، وہ ملتان سے اپنے بیٹے کو اس کے باپ کے حوالے کرنے آئی تھی۔

خاتون نے اپنے بیٹے کو وین ڈرائیور کے حوالے کر کے اکیلے بھیجنے کی کوشش کی لیکن اس کا بیٹا رونے لگا، جس پر وہ ہچکچاتے ہوئے قصبے کی طرف چلی گئی۔

شکایت گزار نے بتایا کہ وین رات ساڑھے دس بجے کوٹ مٹھن پہنچی جہاں اس نے بیٹے کو اس کے باپ کے حوالے کیا، جس نے بیٹے کو کوٹ مٹھن میں ویگن اسٹینڈ پر وصول کیا اور چلا گیا۔

بعدازاں وین ڈرائیور نے خاتون کو اکیلا پا کر بتایا کہ ملتان جانے والی بس صبح تک دستیاب نہیں ہوگی اور اسے راجن پور میں اپنی بہن کے گھر رات گزارنے کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں:مظفرگڑھ میں خاتون کا قتل، جسم کے ٹکڑے کرکے لاش جلادی گئی

بعدازاں راجن پور ویگن اسٹینڈ پر ڈرائیور نے خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر کوٹ مٹھن پولیس نے ڈرائیور کو شناخت کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Related Posts