انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عزیربلوچ کےخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عزیز بلوچ کے خلاف 2 مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے 2 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بری قرار دے دیا ہے۔
کراچی: عزیز بلوچ کے خلاف 2 مقدمات میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے 2 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو بری قرار دے دیا ہے۔

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیاری آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیس کے حوالے سے انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔ 

کیس کی سماعت کے دوران سرغنہ گینگ وار عزیر بلوچ کے علاوہ اس کے دیگر ساتھیوں امین بلیدی ، راشد بنگالی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ لیاری پولیس مقابلہ کیس کی سماعت کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

مقدمے میں شامل دیگر ملزمان حبیب جان ، جمشید اور احمد  کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ 2012ء میں درج ہوا تھا۔

یاد رہے کہ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ 3 مقدمات میں اب تک بری ہو چکا ہے۔جن تین مقدمات میں عزیر بلوچ کو رہا کیا گیا ان میں پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے کیس شامل تھے۔مذکورہ مقدمات میں عزیربلوچ کے شریک ساتھیوں کو عدالت پہلے بری کرچکی ہے۔

 اس سے قبل لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مقامی عدالت نے ایک اور کیس میں باعزت بری کردیا، دو ہفتوں میں عزیر بلوچ کو چار مقدمات میں بری کیا گیا۔

7 روز قبل ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں شہری کے اغواء قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس مقدمے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts