راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن خطے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور ازبک وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کا اعادہ کیا، ازبک وزیر خارجہ نے افغان امن کے لیے خصوصی طور پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ازبک وزیر خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان مفاہمتی عمل ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے