عزیر بلوچ اسلام آباد سے کراچی سینٹرل جیل منتقل،12سال قید کی سزا سنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ اسلام آباد سے سینٹرل جیل کراچی منتقل
لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ اسلام آباد سے سینٹرل جیل کراچی منتقل

کراچی:لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ اسلام آباد سے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا، فوجی عدالت نے عزیر بلوچ کو 12 سال قید کی سزا سنا دی،کڑی نگرانی میں اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو ملٹری ٹرائل کی وجہ سے اپریل 2017 میں اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، کراچی گینگ وار عزیر بلوچ کو 54 سنگین مقدمات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مقدمات میں قتل، اقدام قتل، اغوا، ڈکیتی، اور بھتہ خوری جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں، عزیر بلوچ کے بیرون ملک بھی بعض ملک دشمن عناصر سے رابطے تھے۔

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی کا سرگرم کارکن تھا اور سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا چہیتا تھا، ان کے قریبی روابط کے ساتھ عزیر بلوچ کو بلاول ہاؤس تک رسائی حاصل تھی۔

عزیزبلوچ کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مکمل رابطے بھی تھے، عزیر بلوچ نے پیپلز امن کمیٹی کے نام سے ایک تنظیم بنا رکھی تھی اور اسی کے تحت تمام تمام غیر قانونی امور انجام دیے جاتے تھے۔

اس تنظیم کو پیپلز پارٹی کی مکمل سر پرستی حاصل تھی تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اس تنظیم پر پابندی عاید کردی تھی۔

جب لیاری میں آپریشن عروج پر پہنچا تو عزیر بلوچ ایران فرار ہو گیا تھا اور وہاں سے یو اے ای چلا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب اس کی گرفتاری ہوئی تو عزیر بلوچ کو پاک فوج نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لیا تھا۔

ٹرائل مکمل ہونے کے بعد اسے سول انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا اور آج اسے کراچی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts