پولیس کو شواہد ملے نہ گواہ، عزیر بلوچ ایک اور مقدمہ میں بری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Uzair Baloch acquitted in another case

کراچی :لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو آج عدم شواہد کی بناء پر ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا، ملزم کی 9 مقدمات سے بریت کے بعد رہائی کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

عدالت نے ‏لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف تھانے پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو بری کردیا ۔

اس سے قبل پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عذیر بلوچ کی ایماء پر تھانے پر حملہ کیا گیاتھا جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ عذیر بلوچ کی ایماء پر حملہ کیا گیا ہے؟۔

مزید پڑھیں:جے یوآئی کے رہنماء مفتی اکرام اللہ نیازی کا قاتل ہنگو سے پکڑا گیا

تفتیشی افسران بتایا کہ وہاں پر موجود محلے والوں نے بتایا تھا ،عدالت نے استفسار کیا کہ محلے والوں کو گواہ بنایا تھا آپ نے؟، تفتیشی افسر نے بتایا کہ نہیں محلے والوں میں سے کسی کو گواہ نہیں بنایا تھا۔

پولیس کی رپورٹ اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو بری کردیا ، عزیر بلوچ کے خلاف بغدادی تھانے پر حملے کا مقدمہ 2012 میں درج کیا گیا تھا۔اب تک عزیر بلوچ 9 مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔

Related Posts