یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 78 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے بُری خبر، وزیرخزانہ کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافے کا فیصلہ
عوام کیلئے بُری خبر، وزیرخزانہ کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے چینی کی خریداری کا معاملہ، ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 78 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز نے 79 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈردیا تھا،اس سے قبل آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے 67 روپے فی کلو پر چینی خریدی تھی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو چینی 68 روپے فی کلو کے حساب سے ہی فروخت کرے گی،یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو پر خریدی تھی۔

6شوگر ملوں نے 78 ہزار ٹن چینی کی فروخت کے لیے بولیاں دیں، شوگر ملوں نے سب سے کم 79 روپے اور سب سے زیادہ 81 روپے فی کلو بولی لگائی۔

جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں کمی کے لیے شوگر ملز مالکان سے مذاکرات کیے،مذاکرات کے نتیجے میں تمام شوگر ملز 79 روپے فی کلو چینی کی فروخت پر آمادہ ہوئے۔
í شوگر ملوں نے سب سے کم 79 روپے اور سب سے زیادہ 81 روپے فی کلو بولی لگائی۔

جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے قیمتوں میں کمی کے لیے شوگر ملز مالکان سے مذاکرات کیے،مذاکرات کے نتیجے میں تمام شوگر ملز 79 روپے فی کلو چینی کی فروخت پر آمادہ ہوئے۔

Related Posts