عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBL PSL

لاہور:بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کے لیے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔ فاسٹ بالر آئندہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

عثمان شنواری نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سے اپنے کسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہوتو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے

جس کے بعد دیگر ٹیمیں کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرسکتی ہیں۔ اگر کوئی ٹیم کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرے تو کھلاڑی کو ریلیگٹ کرنے کی درخواست کرنے والی ٹیم اپنے کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں ہی ری ٹین یا آفر کرنے والی ٹیم کو ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے اسے کامیاب طریقے سے میچ کیا۔

اس بنیاد پر عثمان شنواری کو ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا گیاہے۔

دیگرپانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کے لیے کامیاب درخواستیں کی گئی جن میں امام الحق(پشاور زلمی، ڈائمنڈ سے گولڈ)، جنید خان (ملتان سلطانز، ڈائمنڈ سے گولڈ)،سلمان بٹ (لاہور قلندرز،گولڈ سے سلور)،شان مسعود (ملتان سلطانز، گولڈ سے سلور)اور عمر امین(پشاور زلمی،گولڈ سے سلور ) شامل ہیں۔

امام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کٹیگری ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔2016

ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ بالر عثمان شنواری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دیگر تمام ایڈیشنز کاحصہ رہے ہیں۔4نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر / ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔

Related Posts