عثمان ملک مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے میں نے مسترد کردیا تھا، عظمیٰ خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عثمان ملک مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے میں نے مسترد کردیا تھا، عظمیٰ خان
عثمان ملک مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے میں نے مسترد کردیا تھا، عظمیٰ خان

کراچی: اداکارہ عظمیٰ خان نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں کرائی جائیں جبکہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ہمیں فوری طور پر سیکورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا فی الفور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

اداکارہ عظمیٰ خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں ان کے وکیل میاں انیس بھی موجود تھے اور صحافیوں کے سوالات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان ملک کی بیوی کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان کے حق میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں نے آواز بلند کی ہے۔

ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ وہ مکان عثمان ملک کا ہے، جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اُن خاتون کے شوہر کا بھی ہوتا تب بھی وہ یہ سب کچھ کرنے کی مجاز نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اگر اس حوالے سے کوئی ثبوت چاہئیں تو میں دینے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ وہ با اثر لوگ ہیں، اگر کوئی عام مجرم ہوتا تو پولیس فوراً ایکشن لیتی مگر یہاں ایسا نہیں ہوا۔

پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ خان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب یہاں آئے اور میری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں میری مدد کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں، میڈیا اس چیز کو سمجھنے کی کوشش کرے، ان کا کہنا تھا کہ یہ گھر عظمیٰ خان کے قریبی دوست بابر کا ہے اور اس کا کرایہ نامہ بھی انہی کے نام پر ہے۔ عثمان ملک کی بیوی کا الزام ہے کہ ان کے شوہر کا گھر ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عثمان ملک مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا جسے پانچ مہینے پہلے میں نے مسترد کردیا تھا، عظمیٰ خان نے کہا کہ میں عثمان ملک کو دو سال سے جانتی ہوں،عثمان ملک کی بیوی نے مجھے کبھی بھی اس حوالے سے کوئی وارننگ نہیں دی اور اس چیز کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، مجھے کوئی افسوس نہیں، اہلیہ عثمان ملک

Related Posts