خلائی جہاز نے زمین سے 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر دور زحل کی تصویر جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلائی جہاز نے زمین سے 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر دور زحل کی تصویر جاری کردی
خلائی جہاز نے زمین سے 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر دور زحل کی تصویر جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) اور یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے اشتراکِ عمل سے زحل پر بھیجے گئے خلائی جہاز نے زمین سے 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر دور زحل کی تصویر جاری کردی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نظامِ شمسی کے دوسرے بڑے گیسی دیوزحل سے لی گئی یہ تصویر زحل کے گرد حلقوں کی ہے جس میں دو چھوٹے چھوٹے ستارے نظر آرہے ہیں۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق زمین سے 1 ارب 40 کروڑ کلومیٹر دور نظر آنے والے یہ ستارے دراصل زمین اور چاند ہیں جو گیس کے بنے ہوئے سیارے زحل سے بے حد چھوٹے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے  کہ زحل مشتری کے بعد ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے جس کا نام ایک یونانی دیوتا کے نام پر سیٹرن رکھا گیا جبکہ زحل سورج کے گرد جس مدار میں چکر لگاتا ہے، وہ زمین کے مقابلے میں 9 گنا بڑا ہے۔

گیس کا بنا ہوا سیارہ ہونے کی بجائے زمین کی کثافت زحل کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ ہے جبکہ اب تک کی معلومات کے مطابق زحل میں آکسیجن کے علاوہ نکل، لوہا اور سلیکان کے عناصر بھی پائے جاتے ہیں۔ 

Related Posts