عثمان خواجہ کا غزہ کیساتھ نئے طریقے سے اظہار یکجہتی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بار بار پابندیوں کے باوجود پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ غزہ سے اظہار یکجتہی سے باز آنے پر تیار نظر نہیں آ رہے، اس بار انہوں نے اپنے پیغام ’آزادی اور برابری‘ کی نئے انداز میں تشہیر کر دی ہے۔

اس مرتبہ عثمان خواجہ نے کپڑوں کے ایک برانڈ ’الیکٹرک وِکی‘ کے ساتھ مل کر ٹی شرٹس لانچ کی ہیں جن پر ’آزادی اور برابری‘ لکھا ہوا ہے۔ عثمان خواجہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان ٹی شرٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع ’یونیسیف چلڈرن آف غزہ‘ کو عطیہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے اپنے فالورز سے اپیل کی ہے کہ جن کے لیے ممکن ہو، وہ یہ شرٹس خریدیں اور ان کی مدد کریں جو جدوجہد کر رہے ہیں اور اس بات کو پھیلائیں۔

دسمبر میں عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسے جوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی تھی جن پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے پیغامات درج تھے،لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ کے دوران انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

اس وقت عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی آواز بن رہے ہیں جو خود نہیں بول سکتے اور ان کے جوتوں پر درج پیغامات سیاسی نہیں بلکہ انسانی اپیل ہیں۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتے ہیں لیکن وہ لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لیں گے۔

عثمان خواجہ کی ایکس پوسٹ پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں اور انہیں سراہ رہے ہیں۔ ایک ایکس صارف وقار آفریدی نے لکھا آپ ایک چیمپیئن پلیئر اور شیر کا دل رکھنے والے بہادر انسان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میں ایک شرٹ خریدوں گا اسے گابا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پہنوں گا۔

ایک صارف ایم ڈی سرفراز نے لکھا دنیا کو آئینہ دکھانے کا شکریہ۔

سپورٹی گرل نامی ایک ایکس ہینڈل سے لکھا گیا آئی سی سی کے منہ پر طمانچہ۔

عثمان خواجہ کی پوسٹ پر جہاں ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں وہیں چند صارفین ان سے حماس کے سات اکتوبر کے حملے کی مذمت کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، دوسری جانب کئی صارفین نے اپنے تبصروں میں شرٹس آرڈر کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

Related Posts