راولپنڈی: ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل جو کچھ عثمان ڈار نے کہا یہ میں 4 ماہ سے کہہ رہا ہوں۔
فیاض الحسن چوہان نے سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 14 مئی کو ترجمانوں کی میٹنگ رکھی تھی جس میں مجھ سمیت عثمان ڈار بھی موجود تھے، میٹنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ کسی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کرنی اور تبدیلی آنے میں 5 سے 6 دن رہ گئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کے مطابق میٹنگ میں تیمور جھگڑا اور عاطف خان کو ہدایت کی گئی کہ آپ نے قیادت کو کہنا ہے ٹوئٹ کریں، میٹنگ میں ہم سے یہ بھی کہا گیا کہ کل سے فضل الرحمان کے مدرسوں کا گھیراؤ کرنا ہے جسے سن کر ہم پریشان ہوگئے تھے کہ اس سے تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا۔
عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست دونوں کو خیر باد کہہ دیا
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کچن کیبنٹ نے کل جو حقائق بتائے پوری قوم نے سنے، کچن کیبنٹ نے کہا کہ اہم تنصیبات پر حملے کی تیاری چیئرمین پی ٹی آئی نے کی تھی۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کے خطرات کے حوالے سے جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پاک فوج کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی تھی ۔