لاہور / اسلام آباد: وفاقی حکومت مبینہ طور پر عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیر اعلیٰ پنجاب لانے کیلئے رضا مند ہوگئی۔ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا کام نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ق لیگ، علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کو عثمان بزدار کے خلاف سخت تحفظات ہیں جنہیں دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اعظم کا آصف زرداری کو بندوق کی دھمکی دینا ناقابلِ برداشت ہے۔بلاول