لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ امن کا قیام اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے گی، امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری نے شرکت کی ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب حکومت کی آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریوں پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے، امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والےعناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خود ہی اسلام آباد کولاک ڈاؤن کررہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری