لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض کے ساتھ مسترد کردیا ہے جس سے صوبے میں نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ گورنر کی بجائے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام تحریر کیا تھا جو آئینی طور پر درست نہیں۔ گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے نام خط بھی لکھ دیا۔
عمران خان کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کرنیکا فیصلہ