ڈی جی خان: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے شہباز شریف بزدل اعلیٰ ہیں، انہو ں نے کہا کہ ان سے بڑا بزدل میں نے آج تک نہیں دیکھا، اپنی ریکوزیشن پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے، آج جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی لہر بہر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ثابت کردیا وہ کامیاب ترین وزیراعلیٰ ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا لیہ میں یونیورسٹی آف ساؤتھ کا قیام عمل لایا گیا، ڈی جی خان میں متعدد ایسے ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے جو 72 سال میں نہ ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے 2 سال میں بڑی تعداد میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔یہ ان کی دیانتداری کا ثبوت ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے صحافیوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا، اس سے پہلے ہر سطح پر صحافیوں کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے اپنے حصے کی دولت وفاق سے تو لیجاتے ہیں مگر ضلعی سطح پر فنڈز نہیں پہنچاتے، وزیراعظم نے 9 مئی کو جب لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا تو واضح ہدایت کی تھی کہ تاجروں نے تعاون نہ کیا تو مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، زرداری اور شریف ٹی ٹی ماسٹر ہیں۔