جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar
جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے اورریلیف کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال کیا ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

 سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے، جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، دنیا بھر میں ہر سال یہ دن اقوام متحدہ کی جانب سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف ممکنہ آفات سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ اس دن کے موقع پر مختلف احتیاطی تدابیر کی آگاہی اور آفات سے بچاو کے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔

Related Posts