قبض سے نجات کے لیے پھلوں اور جوسز کا استعمال مفید ہے۔ طبی تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قبض سے نجات کے لیے پھل اور جوس استعمال کریں۔ طبی تحقیق
قبض سے نجات کے لیے پھل اور جوس استعمال کریں۔ طبی تحقیق

طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ قبض سے نجات کے لیے پھل اور جوس استعمال کرنے چاہئیں جبکہ عام طور پر لوگ ام الامراض کہلانے والی اس بیماری سے بچنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک میں قبض کے علاج کے لیے لوگ ہزاروں لاکھوں کی رقم بڑی آسانی سے خرچ کردیتے ہیں۔ صرف امریکا میں ہر سال قبض سے نجات کے لیے خرچ کی جانے والی رقم 25 کروڑ ڈالر ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے سے ذیابیطس کے مرض پر خاطر خواہ قابو پایا جاسکتا ہے۔طبی تحقیق

قبض کی اہم وجوہات میں سے ایک پانی کا کم مقدار میں استعمال ہے، جبکہ فائبر والی غذائیں کم کھانا یا بالکل نہ کھانا بھی قبض کی وجہ سمجھی جاتی ہے، تاہم پھلوں کی مدد سے ہم قبض جیسے موذی مرض کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

Image result for Alu Bukhara

روزانہ 100 گرام خشک آلو بخارے کھانے سے قبض سے نجات حاصل ہوسکتی ہے جبکہ کافی مقدار میں غذائی فائبر رکھنے والا یہ پھل جلاب کی طرح انسانی جسم پر اثر انداز ہو کر آنتوں کے فعل کو بہتر بناتا ہے۔

Related image

سیب میں آئرن کے ساتھ ساتھ فائبر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جس کے باعث قبض سے نجات مل سکتی ہے۔ سیب آنتوں کے افعال درست کرتا ہے تاہم شوگر کے مریضوں کو زیادہ میٹھے سیب سے گریز کرنا چاہئے۔

Image result for Lemon

وٹامن سی سے بھرپور لیموں اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر معدے میں پانی کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جس سے قبض پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ زیادہ لیموں کھانا صحت کے لیے درست نہیں، تاہم اس کا رس استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیموں کے رس کو دال، سبزی اور گوشت کے سالن پر چھڑک کر نہ صرف قبض کے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ بعض اوقات بد مزہ کھانے کو بھی لیموں کے استعمال سے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ کچھ لوگ سب پھلوں کو دھو کر کھاتے ہیں جبکہ ایک طبقہ اس کام سے قبل اپنی ذاتی رائے اس سادہ سے کام سے جان چھڑانے کے لیے مسلط کرنا ضروری سمجھتا ہے۔

ایسے لوگوں کے مطابق کیلا، تربوز اور کینو سمیت ایسے تمام پھل جن کے چھلکے کھائے نہیں جاتے، انہیں کھانے سے قبل دھونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جو چیز آپ بالآخر پھینک دیتے ہیں، اسے دھونا ایک فضول کام ہے، تاہم ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں: کھانے سے قبل ہر پھل کو دھو لینا بہت سے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین

Related Posts