کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا
کوہلی کے متعلق اُشنا شاہ کی ٹوئٹ نے سب کو چکر میں ڈال دیا

گزشتہ روز ایشیا کپ کے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تو پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی لب کشائی کیے بنا نہ رہ سکیں۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کیلئے نہ چاہتے ہوئے بھی نفرت کا اظہار کیا۔

اُشنا نے لکھا: “ اے خوبصورت انسان کوہلی، ہمیں تم سے نفرت ہے۔“

اشنا کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں کہ آخر انہوں نے ویرات کی تعریف کی ہے یا ان سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اشنا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میچ کوہلی نے نہیں ہاردک پانڈیا نے جتوایا ہے۔

ایک صارف لکھتی ہیں کہ یہ ایک کڑوا سچ ہے، ہم اس سے نفرت ہی کرتے ہیں۔

Related Posts